بلیک اینڈ مائنیریٹی ایتھنِک کمیونٹیز (BME)

کسی بھی پس منظر سے تعلق رکھنے والے کسی بھی شخص کو گھریلو زیادتی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ گھریلو زیادتی کسی بھی بے تکلف یا خاندانی رشتہ کی جانب سے جسمانی، جنسی، نفسیاتی، جذباتی یا مالی صورتوں میں ہو سکتی ہے۔

زیادہ تر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ گھریلو زیادتی ایک شریک حیات کی جانب سے دوسرے کے ساتھ کی جاتی ہے جبکہ یہ اپنی ہی فیملی یا اپنے پارٹنر/شریک حیات کی فیملی کی جانب سے بھی ہو سکتی ہے۔ بعض اوقات گھریلو زیادتی جابرانہ اور رویہ پر قابو پانے کے ایک خاص انداز کی شکل اختیار کر لیتی ہے جس کی شدت میں وقت کے ساتھ اضافہ ہو سکتا ہے۔

کیا آپ کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے؟

یہ پہچاننے کے لیے کہ آیا آپ کے ساتھ یا آپ کے جاننے والے کسی شخص کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے، براہ کرم یہاں کلک کریں اور اس فہرست کو استعمال کریں۔ ہمیں احساس ہے کہ سروسز تک رسائی حاصل کرنے میں آپ کے لیے اضافی رکاوٹیں بھی ہو سکتی ہیں:

  • ● آپ کو ایجنسیوں کے دوغلا پن یا نسلی تعصب کا خوف بھی ہو سکتا ہے
  • ● ہو سکتا ہے کہ آپ کو زبان کا کوئی مسئلہ ہو
  • ● آپ کو ایسا محسوس ہو سکتا ہے کہ شاید آپ کی بات نہیں سنی جا رہی؛ سمجھنا یا سننا
  • ● ہو سکتا ہے کہ آپ کو اپنی امیگریشن یا اسائلم کی صورت حال کی وجہ سے ملک بدری کا خوف ہو؛ یعنی شاید آپ کے بچے چھین لیے جائیں گے یا آپ کی فیملی یا کمیونٹی کو آپ کو چھوڑ دے گی۔

BME خواتین کے لیے RISE ایک مخصوص اور رازدارانہ معاونت کی پیشکش کرتی ہے۔ درخواست پر ترجمان بھی مل سکتے ہیں۔ مظالم پر خاموش نہ رہیں۔ آپ اکیلی نہیں ہیں، ہم آپ کو سمجھتے ہیں اور آپ پر یقین کرتے ہیں۔ براہ کرم بذریعہ فون 01273 622 828 پر یا یہاں کلک کر کےبذریعہ پورٹل سروسز ہم سے رابطہ کریں۔

زبردستی کی شادی اور دیگر نقصان دہ کاموں کی معاونت:

فورسڈ میرج یونٹ – 0207 008 0151

کرما نِروانا – 0800 5999 247

ساؤتھ ہال بلیک سسٹرز – 0208 571 0800

IKWRO (ہیلپ لائن فار ایسٹرن اینڈ افغان وومن اینڈ گرلز) – 0207 920 6460

فیمیل جینیٹل میٹوشن (FGM) سپورٹ:

FGM 24 گھنٹے NSPCC ہیلپ لائن – 0800 028 3550

فارورڈ – 0208 960 4000 ایکسٹینشن 1

ریپ کرائسز سُرے اینڈ سَسِکس FGM لیڈ- 07399 148927

گھریلو زیادتی کے حوالے سے کسی اور چیز کی تلاش ہے

گھریلو زیادتی کے متعلق

گھریلو زیادتی کیا ہے؟

LGBT+ تعلقات

بلیک اینڈ مائنیریٹی ایتھنِک کمیونٹیز (BME)

نوجوان لوگ

مرتکب

چوٹ کے اثرات

صفحہ کے بالائی حصے پر واپس